مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کا الرٹ جاری، 15 اگست تک کن شہروں میں شدید بارش کا امکان ہے؟


لاہور (94 نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کےبارے میں الرٹ جاری کر دیا۔ 13 سے 15 اگست کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ دریائے سندھ، چناب، ستلج، جہلم اور راوی کے بالائی حصوں میں شدید موسلادھار بارشوں کی بھی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔



