بین الاقوامی

طیارے کواغواکی کوشش کرنےوالا 25 سالہ بنگلہ دیشی ہائی جیکر ہلاک

ڈھاکہ(94نیوز) بنگلہ دیشی اسپیشل فورسز کی جانب سے کئیے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں 25 سالہ مبینہ ہائی جیکر ماراگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ائیرلائن کے طیارے کے ہائی جیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پرواز ڈھاکہ سے براستہ چٹاگانگ ،دبئی جا رہی تھی جسے اغوا کر لیا گیا۔ اس موقع پر آنے والی تفصیلات کے مطابق طیارے کو چٹآگانگ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے جبکہ جہاز کے عملے میں سے بھی ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے کچھ دیر پہلے کی اطلاعات کے مطابق جہاز کی ہائی جیکنگ میں ملوث مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آپریشن میں حصہ لینے والے وائس ائیر مارشل مفید رحمان کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارہ اتارنے کے 7 بج کر 45 منٹ پر مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

اس شخص کے حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ وہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے بات کرنا چاہتا ہے۔

تاہم اس مشکوک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی اطلاعات تھیں حکام کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق طیارے کواغواکی کوشش کرنےوالا 25 سال کابنگلہ دیشی نوجوان ہلاک کردیاگیا۔اسپیشل فورسز نے آپریشن کر کے ہائی جیکر ہلاک کیا،۔واضح ہو کہ مسلح شخص کی کاک پٹ میں داخلےکی کوشش پرطیارےنےچٹاگانگ میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button