گرمی کی شدت، پرائیویٹ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد


لاہور (94 نیوز) اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیویٹ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے تمام سکولوں کو سخت ہدایات جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سی اوز ایجوکیشن کو احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے پابند کردیا گیا، منگل سے کسی بھی پرائیویٹ سکول کو تدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی، چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر نجی سکول مالکان کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران سکول کا وزٹ کریں گے۔
سیکرٹری ایجوکیشن احتشام انور نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے خلاف ورزی پر انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی،پرائیویٹ سکول کھولنے پر والدین متعلقہ اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹیز کو شکایت درج کروا سکیں گے۔



