قومی
لیاقت پور ڈاکؤوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شدید زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا


لیاقت پور(94 نیوز، محمد اصغر) ترنڈہ محمد پناہ دوران گشت ملزمان کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد ایوب چانڈیہ شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس رات حبیب شہید روڈ نزد بستی آرائیں میں گشت کر رہی تھی جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس سے کانسٹیبل محمد ایوب چانڈیہ شدید زخمی ہو گیا، جس کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے.




