Uncategorized

کھرڑیانوالا میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے کم عمر ڈرائیور جاں بحق دوسرا شدید زخمی

فیصل آباد (94 نیوز، میاں محمد آصف) تھانہ کھڑریانوالا کے علاقہ ضیاء شہید روڈ پر تیز رفتاری کے باعث سپیڈ بریکر پر موٹر سائیکل سلپ ھو نے سے کم عمر ڈرائیور جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالا کے علاقہ پر ضیاء شہید روڈ پر دس سالہ علی حسن اور 12 سالہ آفاق مسعود موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک سپیڈ بریکر پر سلپ ہوگئے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل قابو سے باہر ہوگئی جس کے باعث 10 سالہ علی حسن موقع پر جان بحق جبکہ 12سالہ آفاق شدید زخمی ہوگیا دونوں بچے چک 74 لوہکے کے رہائشی تھے۔

ریسکیو1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے زخمی کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button