تقریبات/سیمینارز

حرمین شریفین کا تحفظ و دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مرکزی جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) حرمین شریفین کا تحفظ و دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ ہم کسی صورت بھی حرمین شریفین کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے ۔ ہمارے اسلاف نے جس طرح عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا تھا ایسے ہی مکہ و مدینہ اور بلادِ حرمین شریفین کا دفاع اپنی جانوں پر کھیل کر کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، قاری محمد ارشد ، خالد محمود اعظم آبادی ، مولانا محمد سردار عابد ، مولانا حبیب الرحمٰن مدنپوری ، مولانا محمد حسین سردار ، حافظ محمد اسحاق سلفی ، افتخار احمد فراز ، حاجی بشیر احمد ، رانا نصیر احمد و دیگر نے مرکز علی المرتضیٰ امین پور بنگلہ میں سالانہ سیرتِ سید البشر کانفرنس کے موقع پر حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ مسلمانوں کے نزدیک انتہائی مقدس مقامات ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں ۔ حوثی باغی اور ان کے سہولت کار مکہ و مدینہ کے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے دشمن ہیں ہمارے مقدس مقامات کے دشمن ہیں ان کا جہنم واصل ہونا دنیا بھر کے مسلمانوں کی آواز ہے ۔ حوثی باغی نہ صرف زمین کے ٹکرے بلکہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے کی گھناؤنی سازشیوں میں مصروف ہیں ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حکومت پاکستان و سعودیہ اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف مؤثر ترین کارروائی کر کے انہیں جہنم واصل کیا جائے ۔ مکہ و مدینہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کو حوثی باغیوں اور ان کے حواریوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا جائے ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ہدایت پر حرمین شریفین کے تحفظ و دفاع کے لاکھوں افراد جانے کو تیار ہیں ۔ کیونکہ مکہ و مدینہ ہمیں اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر عزیز ہے اور اس کا دفاع ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button