ایم ڈی واسا کی تمام ترقیاتی سکیموں کی سخت نگرانی کی ہدایت


فیصل آباد (94 نیوز میاں حمزہ ) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نےاے ڈی پی کے تحت تمام ترقیاتی سکیموں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک لازمی ہفتہ وار پراگرایس رپورٹ پیش کرے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں چھوٹی بڑی ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام جاری ہے اور ان سکیموں کو ڈیزائن ، اسیسمنٹ اور طے کردہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جانا لازمی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک ان سکیموں پر ہونے والے کاموں کی کڑی نگرانی کرے اور اس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے تاکہ تعمیراتی کاموں کے دوران درپیش چیلنجز سے بخوبی نمٹا جا سکے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کاموں پر استعمال ہونے والے پائپس سمیت دیگر میٹریل کی کوالٹی معیاری ہونی چاہئے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام کنٹریکٹرز کو تعمیراتی کاموں کی سپیڈ کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی جائے اور آئندہ ہفتے وہ خود تعمیراتی کاموں کی سائٹس کا وزٹ کریں گے تاکہ انسپکشن کی جا سکے۔



