قومی

شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے، ایم ڈی واسا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے تحت فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ فارن فنڈڈ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی ڈویلپمنٹ ایجنسی کی فنڈنگ سے 30 ملین گیلن ڈیلی کیپسٹی کے فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کی تعمیر جاری ہے جس کی تکمیل سے 6 لاکھ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے گا۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کے تحت 5 ٹینکیاں تعمیر کی جارہی ہیں جن میں ٹینکی نمبر ایک سے سندھو ٹائون ،ڈی ٹائپ کالونی ، بلال نگر ، 225 آبادی ، ٹینکی نمبر دو سے احمد نگر ، 225 وزیرخان سمیت دیگر ملحقہ علاقے ، ٹینکی نمبر تین سے الٰہی آباد ، کریم ٹائون وغیرہ ، ٹینکی نمبر چار سے رچنا ٹائون ، یونس ٹائون ، ٹینکی نمبر 5 سے خیابان کالونی ، سعید کالونی وغیرہ کو صاف پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان پانچوں ٹینکیوں کی تعمیر دسمبر 2026 تک مکمل کر لی جائے گی۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو پر تعمیراتی کاموں کو مرتب کردہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے جبکہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا نے فرنچ پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت بارے بریفنگ دی جسے انہوں نے سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button