قومی

ایف ڈی اے کالونیوں میں چھ جائیدادوں کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی منظوری

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے مختلف رہائشی کالونیوں کی چھ جائیدادوں کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ بعض تکنیکی و انتظامی وجوہ کی بنا پر دو جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کی درخواستوں کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر کمرشلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد منعقد ہوا جس میں رہائشی پراپرٹی کی نوعیت کو کاروباری میں تبدیل کرنے کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ راحیل ظفر و دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران جائیدادوں کی کمرشلائزیشن سے متعلق مجموعی طور پر آٹھ درخواستوں کا جائزہ لیا گیا جن میں قانونی و محکمانہ تقاضوں اور شرائط و ضوابط پر پورا اترنے والی چھ درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمارات کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی اجازت دی گئی جن میں مدینہ ٹائون کی تین، ملت ٹائون، گلبرگ کالونی اور علامہ اقبال کالونی کی ایک ایک پراپرٹی شامل ہے۔ مدینہ ٹائون اور ملت ٹائون کی ایک ایک پراپرٹی کی درخواستوں کو بعض وجوہ کی بنا پر مؤخر کرکے اعتراض دور کرنے بعد جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ جائیدادوں کی کنورژن سے متعلق درخواستوں پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے لہذا غیر قانونی کمرشلائزیشن کی کوئی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کی درخواستوں کے حوالے سے تمام تر قانونی و انتظامی تقاضے پورے ہونے چاہئیں اس سلسلے میں ٹیکنیکل ٹیم کی طرف مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے سختی سے کہا کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں بلڈنگ بائی لاز کی عملداری میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے اور فیلڈ سٹاف کو مانیٹرنگ کے لئے متحرک رکھیں اس سلسلے میں کسی قسم کی ملی بھگت یا بددیانتی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button