قومی

محنت کش ہی ملکی تعمیر وترقی میں اہم جزو ہوتے ہیں، ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی (94 نیوز) سابق گورنر سندھ اور روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے جسکے منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے۔ شکاگو میں سرما یہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز کو خون میں نہلا دیا گیا۔ محنت کش ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم جز ہوتے ہیں بدقسمتی سے مزدوروں کو شرعی احکامات کے برعکس پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسکی اجرت نہ دینے کا کلچر محنت کشوں کو مناسب اجرت کا اجراء نہ ہونا اور حکومت کے احکامات قانون سازی کے باوجود گڈ گورننس نہ ہونے کی وجہ سے اسکی کم ازکم طے شدہ اجرت 35ہزار بھی ادا نہیں کی جاتی، محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہم انکے لئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات محنت کشوں کے ذمہ داران اور مختلف یونیزکے نمائندگان اورایم پی پی لیبر ونگ اور مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے محنت کشوں کے دن پر خصوصی خطاب میں کہی۔ گلشن اقبال میں منعقدہ اجلاس میں انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان کے مزدوروں کو یکجا کرکے انکی آواز بننے کا کام نہ صرف شروع کیا ہے بلکہ ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز، ترقیوں اور مزدوروں کی حق تلفیوں پر احتجاجوں میں شرکت کرکے عملی کاوش کی ہے۔ مزدوروں کو وفاق اور صوبائی حکومتیں کم ازکم اجرت 50ہزار کرے۔ سیف یار خان نگراں لیبر ونگ نے کہا کہ کراچی کے اداروں، فیکٹریز میں جبری برطرفیوں اور مقامی ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے اقربا پروری اور اداروں کی بدحالی پر ہم موثر آواز بنکر ارباب اختیار سے انہیں حق دلا رہے ہیں۔ محنت کشوں کے لئے ڈاکٹر عشرت العباد اپنی گورنری کے دور میں بھی تاریخی کام کرتے رہے اور ایم پی پی ہر ادارے میں نجی اداروں میں بھی متحرک ہو رہی ہے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ محنت کش ملک کے لئے فعال کردار ادا کریں گے اور اپنے حقوق بھی حاصل کرین گے لیکن وطن پرستی پہلی ترجیح ہوگی ملک مضبوط ہوگا تو وسائل بھی بڑھیں گے۔ لیبر ونگ کمیٹی کے مرکزی اراکین عبدلقیوم زئی، اخلاق ہاشمی،، زبید اللہ،محمد صابر مختلف اداروں کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ محنت کش ملک کی ترقی کا ایندھن ہیں انہیں انکے حقوق دلانے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین سینئر رہنما ارشد صدیقی، عامر علی، فاروق ملک، محمد رضوان خان، آصف قدوس، سہیل احمد، جاوید، سید سلیم علی سہروردی، ارشد خان ، میڈیا سیل کے نعیم اصطفے نمک والا، وسیم اللہ پاکش و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button