تقریبات/سیمینارز
جی سی ویمن یونیورسٹی کا سالانہ کانووکیشن 21 فروری کو منعقد ہو گا


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا پانچواں سالانہ کانووکیشن 21 فروری بروز جمعتہ المبارک گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے جناح ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ کانووکیشن میں پی ایچ ڈی ڈگری سیشن
2017-2020,2020-2023، ایم ایس ایم فل سیشن 2022-2024، اے ڈی پی، بی ایڈ سیشن 2022-2024، اور بی ایس ڈگری سیشن 2020-2024 کی طالبات کو ڈگریوں سے نوازا جائے گا ۔
ترجمان یونیورسٹی کے مطابق تمام طالبات کا کانوکیشن سے ایک دن پہلے ریہرسل ڈے پر آنا لازمی ہے ۔میڈلز حاصل کرنے والی طالبات والدین میں سے کسی ایک کو ساتھ لا سکتی ہیں ۔ طالبات کی رجسٹریشن کا عمل 17 فروری تک جاری رہے گا۔



