قومی
پمز ہسپتال نے مظاہرین کی اموات کے دعووں کو جھوٹ قراردیدیا


اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال نے بھی سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے دعووں کی تردید کردی۔ اسلام آباد کے پولی کلینک کے بعد پمز ہسپتال نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات پر وضاحت جاری کردی ہے۔
پمز ہسپتال کے بیان میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 66 اہلکار اور 36 شہری ایمرجنسی لائے گئے ہیں۔ ہسپتال لائے گئے زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ پمز اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔



