سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد وقار احمد نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا، ایجوکیشن افسران سے ملاقات، معیاری تعلیم کی طرف توجہ دی جائے،


فیصل آباد(94 نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وقار احمد نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے اتھارٹی کے افسران سے میٹنگ کی اور انہیں ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں انتظامی وتدریسی امور پر بھرپور توجہ دی جائے اور طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی عمدہ کردار سازی کی جائے۔انہوں نے ایجوکیشن افسران سے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں کی پوائنٹس انڈیکیٹرز کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں۔ڈی ای او میڈم شگفتہ ناز،ڈپٹی ڈی ای اوز محمد افتخار رانا،محمد امجد رانا،احمد عرفان باجوہ،ڈاکٹر حناء ریاض،میاں محمد زاہد نے سی ای او ایجوکیشن وقاراحمد کا استقبال کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عبدالغفار،میاں محمد افضل،نیاز احمد تبسم بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سکندر ذُوالقرنین،پرنسپلز رائے طاہر مشتاق،ندیم احمد شاہد، محمدعارف گجر،محمد انور باجوہ، حفیظ اللہ حفیظ،محمد افضل کموکا،شبیر حسین،اطہر کامران گُلزار نے نومنتخب سی ای او ایجوکیشن کو مبارکباددی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر میاں محمد اشفاق ودیگر بھی موجود تھے۔سی ای او نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں آنے والے اساتذہ وسائلین کے مسائل حل ہونے چاہیں۔



