قومی

بورسٹل جیل فیصل آباد میں پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کی تشکیل نو کردی گئی، بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عزم

بچوں کو سکل ڈویلپمنٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر کورسز کروائے جائیں گے، میڈم صوفیہ رضوان اور میڈم آمنہ عالم ڈپٹی ڈائریکٹر کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز بیورو رپورٹ) پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی برائے جووینائل انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کی نئی کابینہ کی تشکیل کردی گئی۔ صوفیہ رضوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشو اکنامک اینڈ ری ہبلیٹیشن فار چلڈرن پراجیکٹ کی صدارت میں اجلاس سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں ہوا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال آمنہ عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں محمد زاہد سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفئیراینڈ بیت المال، فاروق بٹ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیراینڈ بیت المال، محمد اسلم سیلانی ویلفئیر فاؤنڈیشن، محسن رضا ملک ایڈووکیٹ، نازلین اکرم ماہر نفسیات، علی عمران ماہر نفسیات، محمد عثمان ، عدنان فاروق دانش فاؤنڈیشن، میاں ندیم احمد صدر فیس فاؤنڈیشن و صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز، محمد اکرم، مسزنازیہ محسن اورمسز حنااسلم نے شرکت کی۔ صوفیہ رضوان نے بتایا کہفیصل آباد بورسٹل جیل دراصل جووینائل انسٹی ٹیوٹ ہے جہاں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کام کریگی۔ جس میں ان بچوں کی نہ صرف ذہنی آبیاری کی جائے گی بلکہ انکو معاشرے کا مہذب شہری بنانے میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔ ممبران نے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ ہم سب مل کر ان بچوں کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کے کورسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر شعبہ جات کے کورسز کروائیں گے۔ تاکہ وہ رہائی کے بعد ذمہ دار شہری بن سکیں۔ اس حوالے سے ماہرین نفسیات نے کہا کہ ہم ان بچوں کی کیس سٹدی کرکے انکو باوقار شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ممبران نے مزید کہا کہ انکی صحت کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اور ایسے بچے جو اپنے جرمانے ادا نہیں کرسکتے اور اس وجہ سے ابھی تک جیل میں ہیں انکے جرمانے ادا کرکے انکو رہائی دلوائی جائے گی۔ سب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان تمام بچوں کو جرم سے نفرت اور معاشرے میں امن و سکون کیساتھ رہنے کی ترغیب دی جائے گی۔ جس میں ہماری ٹیم میں موجود افراد اس پر بھرپور کردار ادا کریں گے۔ میڈم صوفیہ رضوان نے بتایا کہ بورسٹل جیل کا عملہ بہت تعاون کرنے والا ہے اور وہ خود چاہتے ہیں کہ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی اس حوالے سے انکے شانہ بشانہ کام کرے۔ مہمان خصوصی میڈم آمنہ عالم ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے کہا کہ وہ ہر حوالے سے پرزنرزویلفئیر سوسائٹی کے ساتھ ہونگی۔ ہر قسم کی محکمانہ سپورٹ ہوگی۔ انہوں نے تمام ممبران کے کام کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ لوگ پہلے ہی فیصل آباد میں خدمت خلق میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button