قومی

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کامظاہرہ، امریکی سفارتخانے جانے کی کوشش، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 20 گرفتار

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد پولیس نے آبپارہ چوک پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکا کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے سینیٹر مشتاق سمیت 20 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
آبپارہ چوک پر سابق سینیٹرمشتاق کی قیادت میں مسلم طلبا محاذ نے مظاہرہ کیا۔ پولیس کی بھاری نفری آبپارہ مارکیٹ روڈ کے دونوں اطراف تعینات کردی گئی۔ جامع مسجد شہدا سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کے لئے نکلنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے بدترین تشدد کیا۔ پولیس نے سینیٹر مشتاق کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے آبپارہ مارکیٹ بند کروا دی گئی۔
مارکیٹ بند کرانے پر تاجروں نے مزاحمت کی اور اس دوران پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کارکنان منتشر ہونے کے بعد مارکیٹ میں ٹولیوں کی صورت میں موجود ہیں۔ قیدیوں کی وین اور بکتر بند گاڑی آبپارہ پہنچا دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button