قومی

ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کے ثمرات براہ راست شہریوں تک پہنچنے چاہئیں، محمد آصف چوہدری

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ایف ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کے ثمرات براہ راست درخواست گزار شہریوں تک پہنچائیں تاکہ جدید اصلاحات کے تحت تیز فتار سروس ڈیلیوری کے مقاصد پورے ہوسکیں۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران ایف ڈی اے کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن سسٹم پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ، ڈائریکٹر آئی ٹی/فنانس یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، پی ایس او شبیر ساجد گجر ودیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایف ڈی ا ے کی سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اولین مشن ہے اس سلسلے میں ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ ساتھ دیگر جدید اصلاحات کے ذریعے سروس ڈیلیوری میں انقلابی تبدیلی لائینگے جس کیلئے ایف ڈی اے کے افسران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ماہرانہ انداز میں فرائض انجام دینے کیلئے مکمل تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو اونر شپ سرٹیفکیٹ، ٹاؤن پلاننگ رپورٹ اوردیگر نوعیت کے این او سی کے اجراء کیلئے جدید سسٹم پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کمی یا لاپروائی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ امور میں قدیمی طریقہ کار سے نجات حاصل کریں اور آن لائن سسٹم پر توجہ مرکوز کرکے تیز رفتار محکمانہ کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے مختلف محکمانہ امور میں ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں کو نیک نیتی اور دیانتداری کے فوری ریلیف فراہم کریں انہیں بار بار دفتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو پراپرٹی کے تمام ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کرنی چاہیے تاکہ محکمانہ رپورٹس میں تاخیر نہ ہو اس ضمن میں قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ کو فوری دور کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات میں ماتحت سٹاف کو بھی ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال کا عادی بنائیں اور ان کی آگاہی کیلئے تربیت کا بندوبست کیاجائے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر آپریشن (ایچ ٹی ٹی آئی)قسیم علوی نے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ پراپرٹی کے تمام ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن آخری مراحل میں ہے جبکہ ملت ٹاؤن کے پراپرٹی ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ماڈل بنا آن لائن سسٹم کو متعارف کرایاگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button