آل پاکستان کرسچین لاسال باسکٹ بال فلڈ لائٹ چمپئن شپ، لاہور پہلی، سیالکوٹ دوسری اورسرگودھا نے تیسری پوزیشن حاصل کی


فیصل آباد(94 نیوز) لاسال ہائی اسکول اینڈ کالج فیصل آباد میں آل پاکستان کرسچین لاسال باسکٹ بال فلڈ لائٹ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔جس میں مہمان خصوصی محمد آصف چوہدری ڈی جی فیصل آباد، ریورنڈ برادر ساجد بشیر سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان اور مہمانان گرامی برادر صدیق گل، برادر سجاول جاوید، اجمل طاہر، عرفان فرانسیسی، حاجی محمد اشفاق و دیگر معززین نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ میں لاہور، اسلام آباد ،سرگودھا، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں سے چھ ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ جس کے فائنل میچ میں لاہور نے سیالکوٹ کو مات دے کر چمپئن شپ جیت لی۔ ٹورنامنٹ میں لاہور پہلی، سیالکوٹ دوسری اور سرگودھا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی برادر ساجد بشیر، محمد آصف چوہدری نے جیتنے والی ٹیموں میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیمِ کیں۔ برادر ساجد بشیر سیکٹر کوآرڈینیٹر پاکستان نے مہمان خصوصی محمد آصف چوہدری کو شیلڈ آف آنر پیش کی۔



