قومی

فیصل آباد پریس کلب میں دو روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نےکردیا

وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس اور گروپ لیڈر شاہد علی کی خصوصی شرکت

صدرپریس کلب عبدالرحمن اور سیکرٹری میاں کاشف فرید نے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے اغراض ومقاصد اور پریس کلب کی کارکردگی بارے مہمانوں کو آگاہ کیا،

فیصل آباد(میاں ندیم سے) ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے فیصل آباد پریس کلب میں ممبران پریس کلب ا ور ان کی فیملیز کے لئے لگائے گئے دو روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس بھی انکے ہمراہ تھے۔ گروپ لیڈر فیصل آباد پریس کلب شاہدعلی،صدر پریس کلب عبدالرحمن، سیکرٹری کاشف فرید،سینئر نائب صدر شوکت وٹو،نائب صدر میاں منور اقبال،سابق سیکرٹری عزادار حسین اور کلب کے دیگر ممبران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ صدرپریس کلب عبدالرحمن نے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے انعقاد کے اغراض ومقاصد اور پریس کلب کی کارکردگی بارے مہمانوں کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن ودیگر کاؤنٹرز پر جاکر ہیلتھ سکریننگ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور صحافیوں کو مفت تشخیصی سہولیات کو سراہا۔انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی سے کہا کہ صحافیوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رہنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ دن رات پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں مصروف صحافیوں کو اپنی صحت برقرار رکھنے اور تندرست وتوانا رہنے کے لئے طبی سہولیات میسررہیں۔ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ سیکرٹری پریس کلب کاشف فرید نے بتایا کہ ممبران کی فلاح و بہبود اور ان کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے اورہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام سکریننگ کیمپ کا قیام انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ممبران اور ان کی فیملیز کے ہیپاٹائٹس سمیت مختلف تشخیصی ٹیسٹس کئے جارہے ہیں۔ گروپ لیڈر شاہد علی نے بتایا کہ پریس کلب سحافیوں کا گھر ہے انکی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں۔ حکومتی ادارے بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کئلئے اقدامات جاری رکھے تاکہ صحافی برادری اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض باحسن سرانجام دیتے رہیں۔ شاہد علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button