قومی

پاکستان میں عام انسان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے، جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد (94 نیوز) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی، ناظم اعلیٰ حافظ محمد یونس آزاد، سرپرست اعلیٰ سید سبطین شاہ نقوی، نائب ناظم نشر واشاعت خالد محمود اعظم آبادی اور مہر محمد عبداللہ نے کہا ہے کہ طویل جدو جہد اور لاکھوں قربانیاں دیکر جس خطے کو حاصل کیا تھا آج اس مملکت خدادا پاکستان میں عام انسان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کافروں سے بھی بد تر نظام کو چلانے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہمارے اسلاف نے دو قومی نظریہ کے تحت لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیاں دے کر ایک علیحدہ وطن حاصل کیا تھا کہ ہم یہاں پر آزادی سے قرآن وحدیث کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے مگر یہاں قرآن وسنت تو دور کی بات جمہوری نظام کے تحت بھی جو انسان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس کا تصور بھی موجود نہیں۔ پاکستان کی 90 فیصد آبادی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے مگر ہم پھر بھی آزادی کا جشن منا رہے ہیں؟ 77 سالوں سے سیاست دانوں کے نعرے لگا رہے ہیں مگر افسوس ان مراعات یافتہ طبقے نے سوائے اپنی تجوریوں کو بھرنے کےآج تک عوام کے لئے کچھ نہیں سوچا۔ کیا ایسے حالات میں آزادی کا جشن منانا چاہیے؟ 25 کروڑ عوام کا کچھ تو سوچنا چاہئے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button