نوجوانوں نے ہرشعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، رانا وحید شہزاد


فیصل آباد(94 نیوز) مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزادنے یوتھ امپاورمنٹ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک گیر سیمینازر کا مقصد نوجوانوں کو بے روزگاری،مایوسی اور ناا میدی سے نکال کر خودکفیل بنانا ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک نوجوانوں نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔منہاج یوتھ لیگ علم،امن، امید اور کردار سازی کی ایک عالمگیر تحریک ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کی جدوجہد امن و روادای کیلئے ہے۔ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر،تحقیق اور رہنمائی نے نوجوانوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔سیمینارمیں مرکزی سیکرٹری فناس مون چیمہ،عمران مبارک،رانامحمدادریس،عمرغریب نواز،محمداحسن،حافظ عثمان،محمدمقصودودیگرنے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا کردار کسی بھی معاشرے میں اہم ہوتا ہے۔ملکی و قومی ترقی کا دارومدار نوجوانوں کی کارکردگی کا مرہون منت ہوتا ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں اکثریت نوجوانوں کی ہے مگر ہم ان کی صلاحیتوں سے اس طرح فائدہ حاصل نہیں کر رہے جس طرح کرنا چاہئیے۔ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مثبت سوچ بہت اہم ہے۔نوجوانوں میں امید اور مثبت سوچ پیدا کرنا بہت ضروری ہے،اسی سے ملک میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں میں امید اور مثبت سوچ پیدا کر رہی ہے۔نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جہاں اللہ کریم نے بے شمار قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے وہیں ہماری نوجوان افرادی قوت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان تحمل اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیں۔منہاج یوتھ لیگ نے رواداری، تحمل ، برداشت کے فروغ اور امن ومحبت کیلئے ہمیشہ عملی جدوجہد کی ہے۔



