بین الاقوامی

ارشد شریف قتل کیس، سکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف تفتیش ختم کردی

لندن (94 نیوز ویب ڈیسک) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات پرجاری تفتیش ختم کردی۔ سکاٹ لینڈ  یارڈ کی جانب سے نوازشریف اور  مریم نواز سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تفتیش کی جارہی تھی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے تسنیم حیدر کے سنگین الزامات کی ڈیڑھ برس تک  تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم حیدر نے شریف فیملی اور ان کے ساتھیوں پر ارشد شریف کےقتل کا الزام عائد کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد میں حملےکا بھی الزام لگایا تھا۔ کاؤنٹرٹیررکمانڈ یونٹ نے کہا ہے کہ الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنےکی ضرورت نہیں ہے، تسنیم حیدر لیگی قیادت، سلیم رضا، ناصرمحمود، زبیرگل، راشد نصر اللہ کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکے۔

خیال رہے کہ تسنیم حیدر نے نومبر 2022  میں ارشد شریف کے قتل کی سازش میں نوازشریف کے ملوث ہونےکا الزام لگایا تھا۔میٹ پولیس نے الزامات کا جائرہ لینے کے لیے  اسکوپنگ ایکسرسائز کی تھی اور  پولیس نےکاؤنٹرٹیرر کمانڈ یونٹ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button