قومی

عدالت کے باہر خاور مانیکا پر حملہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (94 نیوز) بشرٰی بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو عدالت کے باہر تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درج مقدمے میں پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصر کیانی سمیت 25 ملزمان کو نامزدکیا گیاہے، 12 پولیس اہلکار موقع کے گواہ بن گئے، مقدمہ تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہاگیا ہے کہ مقدمات کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت کے باہر وکلاء اور پرائیویٹ افراد جمع ہونا شروع ہوئے، مجمع کی قیادت ایڈووکیٹ برکی کر رہے تھے، خاور مانیکا نے کہا کہ سماعت ختم ہونے پر میں جیسے ہی باہر آیا ایڈووکیٹ برکی نے للکارا کہ اس نے آج ہمارے قائد عمران خان کے خلاف گواہی دی ہے،  ایڈووکیٹ برکی نے للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈووکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجوتہ نے مکوں سے حملہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button