کامرس
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی


اسلام آباد (94 نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 81 سینٹ کی کمی کے بعد 89.64 ڈالر فی بیرل ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 69 سینٹ کمی کے بعد 84.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔
گزشتہ ہفتے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتیں اکتوبر 2023 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھی تاہم اب قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔



