قومی
غیرقانونی بھرتیاں، پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج


لاہور (94 نیوز) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں نامزد پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔ دونوں ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی تھی۔



