کامرس
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان


اسلام آباد (94 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے ممکنہ اضافے کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی۔
ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں حالیہ برسوں میں متعدد ایڈجسٹمنٹ دیکھنے میں آئی ہے جن میں مالی سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔



