National

پی ٹی آئی کے بعد لیگی بھی حریم شاہ کیساتھ نظر آنے لگ گئے،

Peshawar (94 news) ویسے تو سوشل میڈیا کے کئی سافٹ وئیر ہیں جو بڑے مشہور ہوئے لیکن ٹک ٹاک نے سب کو مات دیدی، ٹک ٹاک پر سب لوگ اپنی ویڈیو بنا کا اپ لوڈ کررہے ہیں، اسی طرح حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر محترمہ نے ٹانگ مار کر دروازہ کھولا اور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو ئیں تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے۔ اس کے بعد حریم شاہ کی کئی حکومتی وزرا اور اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر منظر عام پرآئیں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ان کی تصویر خاصی وائرل ہو ئی۔ جس پر پی ٹی آئی پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید ہوئی،

لیکن اب مسلم لیگ ن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی، ن لیگ کے ایک سینیٹرز نے بھی حریم شاہ کے ساتھ ڈانس کر کے کمی پوری کردی جو خاتون حکومتی پارٹی کے ساتھ وائرل ہوئی پھر رہی تھی اب وہ ن لیگ کے نام کے ساتھ بھی جڑ گئی ہے۔

گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (The) کے رکن اسمبلی کی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کے تعلقات کی خبروں کے بعد اب مسلم لیگ (The) کے رکن اسمبلی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی اور آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مقامی ہوٹل میں ایک رقص کی جس میں حریم شاہ گلوکاروں کے گانوں پر محو رقص ہیں اور رکن اسمبلی ان کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں اور اس دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے لٹاتے رہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button