حکومت کا 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ


Islam Abad (94 news) ایس سی او سربراہ اجلاس کے لیے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر کابینہ ڈویژں کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے ایس سی او اجلاس اگست اور ستمبر 2027 میں اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اہم ترین عالمی ایونٹس شامل ہیں، اجلاس میں سربراہان مملکت، حکومت اور عالمی اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔غیر ملکی مہمانوں کے لیے محفوظ، قابل اعتماد اور معیاری سفری انتظامات ضروری ہیں، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، کابینہ ڈویژن کے پاس موجود جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں 2016 ماڈل کی ہیں جو مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتیں۔
کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی تجویز مختلف فورمز پر زیر غور آئی، بلٹ پروف گاڑیوں کی تعداد کم سے کم ضرورت کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔ایس سی او اجلاس کے لیے دیگر تقریباً 300 نان بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کی جائیں گی، ایس سی او سربراہ اجلاس پاکستان کے لیے عالمی سطح پر اہمیت اجاگر کرنے کا موقع ہے، ایس سی او سربراہ اجلاس کی اہمیت کو نظرانداز، معمولی یا سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔



