National

A meeting under the chairmanship of the Deputy Commissioner regarding the beautification of Ghanta Ghar markets and ongoing development works

Faisalabad (94News City Reporter) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت گھنٹہ گھر کے بازاروں کی بیوٹیفکیشن اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، نیسپاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امین پور بازار اور جھنگ بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کے کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امین پور بازار اور جھنگ بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں جبکہ کام کے دوران شہریوں، تاجروں اور راہگیروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔انہوں نے کہا کہ گھنٹہ گھر کے تاریخی بازاروں کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لئے بیوٹیفکیشن منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے اور منصوبہ بندی کے مطابق ہر مرحلے کی نگرانی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں امین پور بازار اور جھنگ بازار میں مونومنٹس کی تنصیب کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کارخانہ بازار میں بیوٹیفکیشن کے مجوزہ کاموں کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں میں شہر کی تاریخی حیثیت، بازاروں کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے جبکہ متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کو بروقت آگے بڑھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ تاریخی بازار فیصل آباد کی شناخت کا اہم حصہ ہیں اس لئے ان کی تزئین و آرائش کے کام میں معیار، خوبصورتی اور پائیداری کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button