قومی

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے 3 ملازمین کو ترقیاں دے دیں

فیصل آباد (94 نیوز) گزشتہ روز چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مظفر علی ضیاء کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری بورڈ خرم قریشی نے اسسٹنٹ کنٹرولرز محمد حفیظ الرحمن‘ حاجی محمد حنیف اور سینئر کلرک عمران مرید کو پروموشن آرڈرز دے دیئے۔ اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری جنرل برانچ میاں محمد عارف نوید‘ اسٹیٹ آفیسر رانا محمد امجد علی خاں‘ پی اے ٹو سیکرٹری رانا جمشید علی خاں اورپی اے ٹو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن میاں محمد اکرام کے علاوہ صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن رانا خالد محمود خاں‘ سینئر نائب صدر سید ساجد حسین نقوی ایڈیشنل نائب صدر چوہدری نسیم گجر بھی موجود تھے۔ سیکرٹری بورڈ نے پروموشن پانے والے افسران حاجی محمد حنیف کو اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک جبکہ محمد حفیظ الرحمن کو اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر برانچ میں ٹرانسفر آرڈر بھی دیئے جنہوں نے تقریب کے فوری بعد اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ تقریب میں موجود صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن رانا خالد محمود خاں و دیگر نے ترقی پانے والے افسران وملازمین کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پروموشن کے بروقت احکامات جاری کرنے پر چیئرمین بورڈ پروفیسر مظفر علی ضیاء اور سیکرٹری بورڈ خرم قریشی سے اظہار تشکر کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button