فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کا خصوصی اجلاس،2019 کی منصوبہ سازی
صدارت چئیرمین میاں ندیم احمد نی کی، مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر تھے


فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کا خصوصی اجلاس چیئرمین نیٹ ورک میاں ندیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں سال 2018کی کارکردگی کا جائزہ اور سال 2019 کی سالانہ منصوبہ سازی کی گئی۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفئیر خالد بشیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری یوسف عدنان نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے بتایا کی 2018 کے ہم نے جو ہدف مقرر کئے تھے وہ بہت حد تک پورے کرلئے ہیں،
چیئرمین میاں ندیم احمد نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں بھی تمام سماجی تنظیمیں بھرپور انداز کے ساتھ محکمہ سوش ویلفیئر سے ملک کر کام کریں گی اور تمام قومی اور بین اقوامی دن مل کر منائے جائیں گے، خصوصی بچوں کے لئے پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر کام کیا جائے گا، کیونکہ سپیشل بچے ہماری مدد کے مستحق ہوتے ہیں، میاں ندیم احمد نے یہ بھی بتایا کہ 2019 میں ماحولیات کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں پلاسٹک بیگ کے خاتمہ پر خصوصی مہم چلائے جائے گی، آگاہی سیمینارز ہونگے تعلیمی اداروں میں خصوصی طور پر کام کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفئیر سماجی تنظیموں کا مدر ڈیپارٹمنٹ ہے اور ہم سماجی تنظیموں کی معاونت کرتے رہیں گے، انکی استعداد کاری کے لئے تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
سماجی تنظیموں کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہوں نے انکو حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں سینئیر وائس چئیرمین محمد سلیم چوہدری(نیشنل ویلفئیر سوسائٹی)،لطیف انصاری (لیبر قومی موومنٹ) ، سیکرٹری اطلاعات شوکت سلطان بٹ(ہیومن ریسورس ویلفیئر سوسائٹی)،ارشاد پرکاش (ادارہ سماجی بہبود)، عمارہ اسماعیل (فیس فاؤنڈیشن)، ارم نورین (فیس فاؤنڈیشن)، طلعت ناہید (انجمن صحت عامہ)،ڈاکٹر محبوب عالم(قائد اعظم فاؤنڈیشن) ،شبانہ رزاق (پیس ڈویلپمنٹ)،عذرا ملک(پیس ڈویلپمنٹ)،ڈاکٹر ارشد علی (چائلڈ اینڈ پیرنٹس ویلفئیر سوسائٹی)، میاں آصف (الفلاح ویلفئیر سوسائٹی)، مرزا احسن (سمیع ویلفئیر فائنڈیشن)، وارث انصاری (لیبر قومی موومنٹ)،دانش ساجد (HCRD), ڈاکٹر پالس ساجد رندھاوا (HCRD), یونس شہزاد (PAHAL)، فیصل سلطان (سحر فاؤنڈیشن) اور پرویز صادق (PALM) نے شرکت کی۔




