قومی

حکومت نے بلاول بھٹو کو شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی

لاہور(94 نیوز) حکومت نے بلاول بھٹوکو شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے شہبازشریف سے جیل میں ملاقات کیلئے درخواست دے رکھی تھی، حکومت نے بلاول بھٹو کو شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی، بلاول بھٹو کل شہبازشریف سے جیل میں ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو ن لیگ کے صدر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے،دونوں کے درمیان ملاقات کل 2 بجے سے 5 بجے کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بلاول کی آمد سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ دیا، بلاول کے ہمراہ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button