قومی
26 ویں آئینی ترمیم: چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا


اسلام آباد (94 نیوز) چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کیلئے 8 ارکان قومی اسمبلی اور4 ارکان سینیٹ سے لئے جانے ہیں، کمیٹی بنتے ہی وزارت قانون سے 3 سینئر ترین ججز کا پینل طلب کیا جائےگا، کمیٹی ججز کے 3رکنی پینل میں سےنئے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس پاکستان کا نام وزیراعظم کوارسال کرے گی، وزیراعظم چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔



