قومی

عمران خان کی مودی سے رابطے کی کوشش،بھارتی وزیر اعظم ہاؤس سےجواب؟

اسلام آباد (94نیوز) بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مو ثر جواب کے بعد مودی سرکار سکتے کے عالم میں ابھی تک ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے رابطے کے باوجود بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے حتمی جواب سامنے نہیں آرہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کی خواہش ظاہر کی ہے جس پر وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم ہاؤس میں رابطہ کیا گیا اور پیغام بھیجا گیا کہ عمران خان نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جواب دیا گیا کہ اس حوالے سے انتظامات کر رہے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے 3بار رابطہ کیا گیا تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس جواب نہ ملا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لئے حکمت عملی ،بھارتی پائلٹ کی رہائی اور دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے گزشتہ روز بھی تین مرتبہ بھارتی وزیراعظم ہاؤس سے رابطے کیے گئے  تاہم کل بھی دونوں وزرائےاعظم کے درمیان بات چیت نہیں ہو سکی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button