قومی

پنجاب بھر کے تمام سکولوں میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور (94 نیوز) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق تمام اسکولوں پر ہوگا، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مراسلے میں کہا گیا کہ فوری طور پر اسکولوں میں موبائل فون استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے اور طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دیں۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ شخصیت سازی کی سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں، یہ مراسلہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button