بین الاقوامی

ہر شہری اپنے جسمانی اعضاءعطیہ کرے گا،مسودہ قانون پارلیمنٹ میں پیش

برلن (94نیوز) ہر شہری خود بخود انسانی عطیہ کرسکے گا ، اس مقصد کیلئے ایک مسودہ قانون جرمن کی پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔

جرمنی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر صحت ڑینس شپاہن نے پیر کو نیا جرمن قانون کا ابتدائی مسودہ پیش کیاہے جس کا مقصد ملک میں انسانی اعضاءکے عطیہ کئے جانے کی موجودہ غیر تسلی بخش صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔ جرمنی میں، جو یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جہاں کافی عرصے سے بیمار افراد کو پیوند کاری کے لیے مختلف انسانی اعضاءکی ضرورت ہوتی ہے مگر اس مقصد کیلئے دستیاب انسانی اعضاءبہت کم ہیں۔

جرمن وزیر صحت کی طرف سے پیش کیا جانیوالا مسودہ قانون دراصل اس شعبے میں اب تک مروجہ قانون میں اصلاحات کی ایک کوشش ہے، لیکن اس کی وجہ سے ملک میں ایک نئی اور بہت بھرپور بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔ جرمنی میں عام شہریوں کی طرف سے اپنے جسمانی اعضاءعطیہ کیے جانے کی شرح کافی کم ہے اور اب تک رائج قانون کے تحت جو لوگ بعد از مرگ اپنے اعضاء عطیہ کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی زندگی میں ہی ان آئندہ عطیات کی اجازت دے دیتے ہیں لیکن نئے مسودہ قانون کی منظوری کی صورت میں اس ملک کا ہر شہری خود بخود انسانی اعضاءکا عطیہ دینے والابن جائے گا اور جو ایسا نہیں کرنا چاہے گا، وہ درخواست دے کر اپنا نام جسمانی اعضاءعطیہ کرنے والی فہرست سے نکلوا سکے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button