کامرس

گھی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

لاہور(94 نیوز) پنجاب میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت رمضان مانیٹرنگ وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین منیب منوں کی قیادت میں وفد نے خصوصی شرکت کی۔ گھی مینو فیکچرز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کا اعلان کیا۔ فیصلے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔ صوبائی وزیرشافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچررز کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button