Organized by the Catholic Commission for Inter-Religious Harmony, a peace conference on the role of religious and social leaders in promoting peace and tolerance.

Special participation of Bishop Andreas Rahmat, Father Khalid Rasheed Asi, Tawfiq Younis, Yaqub Yusuf, Shahid Anwaridvocate, Allama Riaz Kharl, Pir Khurram Safi, Allama Ghulam Akbar Saqi, Syed Hasnain Shirazi, Maulana Sikandar Hayat Zaki, Bishop Shams Parvez, Allama Mansha Salik, Saeqa Kaur, Shaheen Anthony, Mian Nadeem Ahmed, Dr. Abdul Hafeez, Professor Anjum Pal, Fadra Karam Gul.

Faisalabad (94 news) Organized by Catholic Commission for Interfaith Harmony Faisalabad at a local restaurant in Faisalabad.” The role of religious and social leaders in promoting peace and tolerance” کے موضوع پر بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کا مقصد امن رواداری ، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا پیار محبت اور اخوت کے پیغام کو پاکستانی معاشرے میں فروغ دینا تھا۔اس امن کانفرنس میںمختلف مسالک کے مسلم و مسیحی مذہبی رہنما، سیاسی و سماجی کارکناں کے علاوہ ،تاجران، اساتذہ ، طلبہ اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔امن کانفرنس میں بشپ اندریاس رحمت ، فادر خالد رشید عاصی،پادری توفیق یونس ،پادری یعقوب یوسف، شاہد انورایڈووکیٹ، علامہ ریاض کھرل، پیر خرم سیفی، علامہ غلام اکبر ساقی، سید حسنین شیرازی، مولانا سکندر حیات ذکی، بشپ شمس پرویز، علامہ منشا سالک، صاعقہ کور، شاہین انتھنی، میاں ندیم احمد چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک و صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز، ڈاکٹر عبدالحفیظ، پروفیسر انجم پال، پادری اکرم گل و دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین امن کانفرنس نے کہا کہ ہمیں اپنے منفی رویے یعنی بے راہروی ، کینہ پروری ،حسد ، لالچ، غضب ، تفرقے ، جدائیاں اور بدعتوں کو ترک کرکے امن و سلامتی،پیا رو محبت اور ترقی و خوشحالی کے روشن پہلوؤںکو اجاگرکرنا چاہیے اور معاشرے میں ان مثبت پہلوئوں کا پرچارکرنا چاہیے۔ ہمیںہرپلیٹ فارم پر انسانوں کی عظمت ، بھائی چارہ ، اخوت اور امن و ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ عوامی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ جاری رکھتے ہوئے ہر اُس ذرائع کا استعمال کریں گے جس سے امن کے ایک نئے دور کی ابتداء ہوسکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی، دہشت گردی اورتشددکے خاتمے کیلئے بین المذاہب و بین العقائد مکالمہ ، رواداری اورقبولیت کے کلچر کو فروغ دیا جائے تاکہ مذہبی گروہوں کے درمیان بد اعتمادی کی فضاء ختم ہوسکے۔



