قومی

ڈی سی محمد علی کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری،متعلقہ افسران کو بلاتاخیر داد رسی کی تاکید

فیصل آباد(94 نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اپنے دفتر کے باہر کھلی کچہری لگائی اور لوگوں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سن کر متعلقہ افسران کو بلاتاخیر داد رسی کی تاکید کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ضلعی محکموں کی کارکردگی کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ نہ صرف اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں بلکہ عوامی شکایات کے ازالہ سے متعلق انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہ لینے والے افسران سے وضاحت طلب کی جائے گی۔انہوں نے بعض درخواست گزاروں کی شکایات پر افسران کو فون کرکے تعمیلی رپورٹ سے آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button