قومی

ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا مارکیٹوں وبازاروں کا دورہ، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، عظمت فردوس

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے مقررہ نرخناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے بعض میگا مارٹس کے ڈی سی کاؤنٹرز پر بھی اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے پھل وسبزیوں،چکن،روٹی سمیت کریانہ اشیاء کی قیمتوں پر عملدرآمد کی چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹ آویزاں ہونے کا بھی جائزہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button