تقریبات/سیمینارز

پی ڈی ایف اور فیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈھڈی والا میں ثقافتی میلے کا اہتمام

بچوں، عورتوں اور مردوں کی کثیر تعداد میں شرکت، لوک فنکار اسلم لوہار نے اپنے فن کا جادو بھی جگایا

فیصل آباد (94 نیوز) پی ڈی ایف راولپنڈی اور فیس فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام ثقافت کو فروغ دینے کے لئے دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس ڈھڈی والا میں ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی رائے فردوس ایم پی اے، ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر آفس ریاض حسین انجم، ڈائریکٹر پی ڈی ایف رومانہ بشیر، چئیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز وچئیرمین این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمداور مہمان اعزاز کے طور پر یوسف عدنان، ارشاد پرکاش، میاں ظفر اقبال، عرفان گل، مرزا احسن، شبانہ رزاق، نصرت، رفعت سلطانہ،ذیشان گل، میاں حمزہ، سمن نسرین و دیگر نے شرکت کی،

میلے میں بچوں، خواتین اور مرد حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی، میلے میں بچوں اور خواتین نے ثقافت کے اعتبار سے مخلتف ٹیبلوز، ڈرامے، خاکے، ماہیئے اور گیت پیش کئے، ریڈیو پاکستان اور ٹی وی کے معروف لوک فنکار اسلم لوہار نے جگنی، ہیر رانجھا جیسے گیت گا کر لوگوں کو خوب محضوظ کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے رائے فردوس نے کہا کہ ایسے میلے ہمیں ایک دوسرے کے قریب کرتے ہیں، اور نفرتوں کو دفن کردیتے ہیں، ہمیں چاہئے کہ ایسی تقریبات کو دوبارہ ترتیب دیکر اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے اب ہمیں آپس میں مل جل کر محبت کیساتھ رہنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جہاں پاکستان میں اکثریتوں کے حقوق ہیں وہیں اقلیتوں کے بھی حقوق ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بہترین ملک ہے،

ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر آفس ریاض حسین انجم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسی ثقافتی سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے اور میں پی ڈی ایف اور فیس فاؤنڈیشن کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے آج کل کے ٹینشن زدہ ماحلو میں میلے کا اہتمام کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے اور سب کو ملک کر اسکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے،

ڈائریکٹر پی ڈی ایف رومانہ بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو ایک اچھا پر امن ماحول اور پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، فیصل آباد کے لوگ واقعی خوش اخلاق، پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہمسائیوں کا خیال رکھنا چاہیئے، یہی انسانیت کا سبق ہے قطع نظر کہ ہمارے ہمسائے کا عقیدہ کیا ہے، اسکا مذہب کیا ہے، کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہمسائیوں کے حقوق پر بہت زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کی ملکر وطن عزیز کو مضبوط بنانا ہوگا اپنے تمام ذاتی اختلافات کو ختم کرکے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے، ہماری ثقافت بھی یہی ہے کہ سب مل جل کر خوشی غمی میں شریک ہوں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھیں یہی ہماری ثقافت ہے اور یہی ہمارا عقیدہ، پیار و محبت بانٹنا ہی ہمارا کام ہے،

چئیرمین پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤندرز میاں ندیم احمد، یوسف عدنان، میاں ظفر اقبال، عرفان گل، نصرت، رفعت سلطانہ، ارشاد پرکاش، شبانہ رزاق، میاں حمزہ نے بھی اپنے اپنے خطابات میں ثقافت کو زندہ رکھنے اور اپنے گھروں میں محبت کو فروغ دینے کا درس دیا۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button