قومی

جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دیں گے، میں نے فیصلہ کرنا ہے تو نوازشریف میری شرائط پرجائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہاعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے، جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دیں گے، میں نے فیصلہ کرنا ہے تو نوازشریف میری شرائط پرجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کل عدالتیں بلائیں گی تو شہزاد اکبر نے ہی جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت انسانی ہمدردی کے طور پر دی لیکن ہم قانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں کچھ لوگ نواز شریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں، ن لیگ میں تین چار گروپ ہیں اورچاہتے ہیں کہ ان کا داﺅ لگ جائے، یہ گروپ جوکچھ کررہے ہیں ، وہ نواز شریف کی صحت کے لئے بڑا خطرناک ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button