قومی

پیپلز پارٹی نے سندھ سے پی ٹی آئی کی وکٹ گرادی

کراچی (94 نیوز) پی ٹی آئی کے سندھ سے حمایت یافتہ نو منتخب رکن اسمبلی اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز سواتی نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 سے انتخاب لڑا اور کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام اور دوستوں کی مشاورت سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوا۔ اعجاز سواتی نے ریکٹ کے انتخابی نشان پر حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button