کھیل

پاکستان جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سریز ہار گیا،آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سریز کا نیا ریکارڈ بن گیا

سڈنی (94 نیوز)جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کار کردگی کے باعث پرو ٹیز نے سیریز میں کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی مداح کو افسوس اس بات پر ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سخت مقابلہ نظر نہیں آیا اور پاکستانی ٹیم پہلا میچ تیسرے دن جبکہ دوسرا میچ چوتھے دن کے پہلے سیشن میں ہی ہار گئی ۔ادھر بھارت نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلوی ٹیم کو آسٹریلیا میں شکست دے کر ریکارڈ بنا لیا ۔اس سے قبل کسی ایشائی ملک نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔جس وقت میچ کو ڈرا کیا گیا، اس وقت آسٹریلیا کے مارکس ہارث 2 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

 سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button