قومی

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ آفس سے ہونے والے آرڈرز پہلے شہباز شریف کے واٹس ایپ پر جاتے ہیں

لاہور (94 نیوز) معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کی 90 فیصد بیوروکریسی آج بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے زیرِ اثر ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں آپکو یقین سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ آفس سے ہونے والے بے شمار آرڈر اس کے واٹس ایپ پہلے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے پاس جاتے ہیں۔ یہ کام پنجاب کے سرکاری افسر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن بیوروکریسی اور اعلیٰ افسر ٹھیک ہو گئے اس دن ملک کے 80 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔ پنجاب کے 80 سے 90 فیصد افسر آج بھی اپنا وزیراعلیٰ شہباز شریف  کو ہی سمجھتے ہیں۔ شہباز شریف کے جانے سے پہلے ایک اہم ترین سیکرٹری نے ان کے دربار میں حاضری دی تھی۔ اور شہباز شریف کو کچھ پوائنٹس بھی دیے کہ آجکل یہ حالات ہیں۔

سینئر صحافی و اینکر محمد مالک نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ محمد مالک کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کوئی کام نہیں کر رہے۔ وہ صبح 11 بجے اپنے دفتر آتے ہیں اور چند ہی گھنٹے گزار کر گورنر ہاوس تیراکی کیلئے چلے جاتے ہیں۔وزیراعلی اپنے دفتر میں چند ہی ملاقاتیں کرتے ہیں۔ پنجاب کی بیوروکریسی عثمان بزدار سے بہت خوش ہے، پنجاب کی بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ان پر سختی کرنے والا ڈانٹ ڈپٹ کرنے والا کوئی نہیں۔ ان کا جو دل چاہتا ہے وہی کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button