تقریبات/سیمینارز

پولیس لائن کمپلیکس میں انسدادمنشیات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد(94 نیوز) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالII اورضلعی پولیس کے اشتراک سے نوجوان پولیس اہلکاروں کے لئے انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم ودیگر شریک تھے۔جوانوں کی صحت کی بہتری کیلئے پولیس لائن کمپلیکس میں سیمینار سے معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر امتیاز ڈوگر اور ڈاکٹر ناصر بیگ نے پولیس اہلکاروں کو نفسیات اور بہتر صحت کے حوالے سے مفید معلومات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد،انچارج فرینڈر آف پولیس سب انسپکٹر فرح بتول ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس،پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس سمیت ضلعی پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔شرکاء نے اہلکاروں کو ذہنی مضبوطی اور خوراک بہتر بنانے سے متعلق آگاہی دی۔سخت ڈیوٹی میں ذہنی مضبوطی قائم رکھنا ضروری ہے۔اہلکاروں کو سٹریس سے نمٹنے کیلئے آگاہی فراہم کی گئی۔ بہتر خوراک کے فوائد سے اہلکاروں کو آگاہ کیا گیا۔ایس پی مدینہ ڈویژن نے کہا کہ پولیس جوانوں کو اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے جبکہ پولیس اہکاروں کی ذہنی مضبوطی کیلئے سیمینار منعقد کئے جاتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button