ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ


فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے تحصیل جڑانوالہ اور چک جھمرہ کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ کیا۔وہ سول ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالہ،103 ج ب،106ج ب،189رب اور سول ویٹرنری ہسپتال میں گئے۔ڈاکٹر محمد قیصر خلیق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع فیصل آباد بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر نے مختلف محکمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اورآؤٹ ڈور،ویکسینیشن ریکارڈ،عملے کی حاضری،صفائی کا نظام، کسان لائیو سٹاک بیٹھک ریکارڈ، ہائی سکول فوکس پروگرام،ادویات کی تاریخ تنسیخ کو تفصیلاً چیک کیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم، موجودہ ویکسینیشن کی بروقت تکمیل، کولڈ چین مینٹیننس،SPMS 9211 پر ڈیٹا کی ریئل ٹائم اپلوڈنگ اور دیگر محکمانہ امور پر پوری لگن اور محنت کے ساتھ بہتر سروس فراہم کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔انہوں نے تعیّن کردہ مختلف محکمانہ اہداف کو بروقت حاصل کرنے اور مویشی پال کسانوں کو بہتر سروس ڈلیوری کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔



