واسا کے کھلے مین ہول موت کے کنویں بن گئے، شکایت کے باوجود واسا خاموش تماشائی بن گیا


فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) واسا فیصل آباد اپنی سروسز دینے میں بالکل ناکام نظر آرہا ہے۔ صرف سوشل میڈیا پر مخصوص تصاویر لگا کر اور روزانہ کی بنیاد پر ایک ہی طرح کی پریس ریلیز جاری کرکے کارکردگی دکھانے کے کوشش کی جارہی ہے۔ جس کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ شکایت نمبر پر شکایت کرنے سے بھی کسی کو ریلیف ملنا بہت مشکل ہی نظر آتا ہے۔ ہر بل پر لکھا جاتا ہے کہ "کھلے مین ہول انسانی جان کے دشمن”، فری کال کے لئے 1334 یا 9210051 پر کال کریں۔ لیکن ان نمبرز پر شکایت کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔
اسی طرح فیصل آباد میں ڈھڈی والا کے علاقہ رجادہ ٹاؤن محلہ میں مین ہول موت کا کنواں ثابت ہورہے۔ شکایت کرنے پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اہل محلہ نے 94 نیوز کو بتایا کہ اہل علاقہ نے شکایت درج کروائی جس کا باقاعدہ کمپلینٹ نمبر 634980 لیا گیا لیکن مین ہول پر ڈھکن تو رکھنا درکنار دوبارہ اس ٹیلی فون نمبر سے کال سننا ہی بند ہوگیا۔ اہل محلہ نے بتایا کی روزانہ موٹر سائیکل سوار وہاں حادثات کا شکار ہو رہے، واسا حکام کسی بڑے حادثے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور کھلے مین ہولز پر ڈھکنے رکھ کر لوگوں کو پریشانی سے نجات دلائیں۔ اہل محلہ نے کہا کہ واسا بل ہر ماہ وصول کرتاحتٰی کے زمینی پانی کا بھی بل ہم سے وصول کیا جاتا لیکن جب سروسز کی بات کریں تو بات سنی ہی نہیں جاتی۔



