تقریبات/سیمینارز

نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران کی میاں ریحان کو سٹار ایشیا کا بیورو چیف بننے پر مبارکباد

فیصل آباد (94 نیوز، میاں حمزہ) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین میاں ریحان افتخار کو سٹار ایشیا نیوز چینل کا بیورو چیف فیصل آباد بنا دیا گیا۔ فیصل آباد کے صحافیوں کی بڑی تعداد میاں ریحان افتخار کو مبارکباد دینے انکے دفتر پہنچ گئی۔

نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران بھی مرکزی صدر میاں ندیم احمد کی قیادت میں مرکزی جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی، مرکزی عہدیداران وسیم حیدر، میاں شبیر، سٹی صدر اویس فضل، کرم الہی اور بیورو چیف روز نیوز نثار احمد خان میاں ریحان افتخار کے دفتر انکو مبارکباد دینے پہنچ گئے، اس موقع پر میاں ریحان افتخار کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

اس موقع پر مرکزی صدر میاں ندیم احمد، جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی اور سٹی صدر اویس فضل نے کہا کہ میاں ریحان افتخار اپنی صحافی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے مسائل اور انکے حل کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کیا جائے گا۔ میاں ریحان کے بیورو چیف بننے سے صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button