قومی

مولانا نے عمران خان کے خلاف "گو شیطان گو” کے نعرے لگانے سے منع کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ف) کا دھرنا جاری ہے اور اپوزیشن پارٹی کے قائدین بھی اس دھرنے میں تقریریں کر چکے ہیں،  مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاک فوج کو سب کے لیے محترم قرار دے دیا، جیسے ہی کنٹینر سے "گو شیطان گو” کا نعرہ لگایا گیا تو مولانا  نے نعرہ لگانے والوں کو روکتے ہوئے کہا کہ چپ کرو گالی نہ دو۔ تاہم کنٹینر سے گو نیازی گو کے نغموں کی آواز گونجتی رہی، پشتو زبان میں بھی عمران خان کے خلاف ترانے لگائے گئے۔

یاد رہےکہ مولانا فضل الرحمن کو ماضی میں عمران خان ” ڈیزل” کے نام سے پکارتے رہے ہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمن نے اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف غیر اخلاقی نعرہ لگانے سے کارکنان کو روک دیا۔مولانا فضل الرحمن خطاب کے دوران پاک فوج ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے کہ ہماری فوج ہمارے لیے محترم ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے اپنی تقریر میں عوام کے ووٹ کی عزت کی بات کی۔ دھرنے کے شرکاء نے اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے کہا کہ قائد حکم کریں تو ہم اپنی جان بھی قربان کر دیں گے۔

جب کہ دوسری جانب جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر حکومت کو خبردار کیا کہ کہتے ہیں کہ مولانا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،کہ مولانا نے  وزیراعظم  کو گرفتارکرنے کی بات کی، ہوش سے بات کرو، اگریہ سیلاب وزیراعظم ہاؤس کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کرلے ،توکسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، لیکن ہم پرامن ہیں ایسا کچھ نہیں کریں گے۔انہوں نے اسلام آباد میں پشاورموڑ پر آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ استعفے کا نہیں قوم کی امانت کا ہے۔ہمیں کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن میں جائیں، الیکشن کمیشن تو ہم سے زیادہ بے بس ہے۔ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن ہے لیکن فیصلہ نہیں ہوا۔ تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی  الیکشن  کمشین، عدالت میں نہیں جانا ،لیکن ہم دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیٹی کے پاس گئے،لیکن آج تک کچھ نہیں ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button