National

مودی کا عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار

Islam Abad (94 news) مودی نے امن کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا، بھارتی حکومت نے نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان امن کے قیام کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، تاہم شدت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امن کے قیام کیلئے قائل نظر نہیں آئے۔ بتایا گیا ہے کہ مودی نے امن کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بشکک میں پاک بھارت وزارئے اعظم کی ملاقات طے ہونے کی تردید کردی۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات ہو سکتی ہے۔تاہم اب بھارتی حکومت نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تو دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تعلقات کشیدہ رکھنے پر بضد ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button